• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ٹی روڈ پر سواں سے روات تک غیرقانونی زیرتعمیر 20 پلازے سربمہر

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد کے زونV- بالمقابل ڈی ایچ اے، اولڈ جی ٹی روڈ سواں سے روات تک غیر قانونی طور پر زیرِ تعمیر 20 پلازے سر بمہر کر دیئے۔ ان زیرِ تعمیر پلازوں کو بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے متعدد نوٹس دیئے گئے تھے ۔سی ڈی اے کے مطابق ان پلازوں کی تعمیر میں بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کے علاوہ کئی پلازے نقشے کی منظوری کے بغیر تعمیر کئے جا رہے تھے۔ سر بمہر کئے جانیوالے پلازوں میں چوہدری جاوید پلازہ، محمود پلازہ، شہزاد پلازہ، کولز پلازہ بالمقابل بلڈرزمارٹ، ایمزون مال2 پلازہ،ابنِ ظہور 1 پلازہ ،ابنِ ظہور 2پلازہ ، کلاسک پلازہ، مندرہ پلازہ، ڈاکٹر پلازہ،انٹر ووڈپلازہ، رفیق پلازہ، دی ایکوٹیک مال پلازہ، بریگیڈیئر محسن علی پلازہ، الجنت پلازہ، شکیل ٹریڈنگ کارپوریش پلازہ، درویش پلازہ، درویش پلازہ 2، درویش پلازہ 3 اور درویش پلازہ 4 شامل ہیں۔ ڈائریکٹر بی سی ایس فیصل نعیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر راحیل جو نیجو نے آپریشن کی نگرانی کی۔
تازہ ترین