• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین اینڈ کلین پاکستان پروگرام کے تحت پنجاب میں ہفتہ سینی ٹیشن منانیکا فیصلہ

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)گرین اینڈ کلین پاکستان پروگرام کے تحت پنجاب میں ہفتہ سینی ٹیشن منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جو چار سے نو مارچ تک جاری رہے گا۔اس حوالےسے سیکرٹری بلدیات کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔راولپنڈی کی نمائندگی ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ راجہ عاصم ایوب نے کی۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹریز کے علاوہ مختلف محکموں کےسیکرٹریوں نے بھی شرکت کی۔اس حوالے سے صوبائی و ضلعی سطح پر باقاعدہ تقریبات ہوںگی۔مرکزی تقریب میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار مہمان خصوصی ہوں گے۔تمام اضلاع اپنے اپنے پروگرام کو حتمی شکل دیں گے۔
تازہ ترین