• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیومورگاہ روڈ خستہ حالی کا شکار، مرمت نہ ہونے سے مکینوں کو مسائل

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے)کروڑوں روپےسے بننے والی نیومورگاہ روڈ پانی اور گیس کی پائپ لائنیں ڈالنے کے بعد مکمل طور پر خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے جس کے نتیجہ میں پچھلے ڈیڑھ دو سال سے بارش کے دنوں میں یہاں سے مکینوں کا گزرنا محال ہو جاتا ہے ، کیچڑ کے باعث یہاں سے گاڑیاں گزارنا بھی مشکل ہو جاتا ہے مگر اس روڈ کو توڑنے والے اداروں مڑ کر اس کی خبر نہ لی اور مرمت کرنا بھی گوارا نہ سمجھا ، اہل علاقہ نے اس روڈ کو دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے اگر یہ روڈ فوری طور پر دوبارہ تعمیر نہیں ہوسکتی تو کم از جن اداروں نے اس روڈ کو توڑا ہے وہ اس عارضی طور پر مرمت کر دیں ۔
تازہ ترین