• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کو اغواء کرنے کے الزام میں چینی باشندے کیخلاف مقدمہ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستانی خاتون کو اغواء کرنے کے الزام میں حراست میں لئے گئے چینی باشندے کیخلاف ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے مقدمہ درج کر لیا۔ قطر ائرویز کے ذریعے چین جاتے ہوئے سرگودھا کی سیلویہ نامی خاتون نے ائرپورٹ پر اسے اغواء کئے جانے کا شور مچا دیا تھا۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ اس خاتون نے ایک چینی باشندے کے ساتھ باقاعدہ شادی کی ہوئی ہے۔
تازہ ترین