• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلط علاج سے مریضہ کی ہلاکت، ڈاکٹر کو27 لاکھ 84 ہزار ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) صارف عدالت کے جج رانا عبدالحفیظ نے گردہ کی بیماری میں مبتلا خاتون کا غلط علاج کرنے کے الزام میں پاک خلیج میڈیکل سینٹر کے سینئر ڈاکٹر فضل الٰہی کو 27لاکھ 84ہزار 753روپے ہرجانہ کی سزا سنا دی، عبدالوہاب نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ والدہ فہمیدہ مرزا کو بیمار ہونے پر ہسپتال داخل کرایا تو ہمیں بتایا گیا کہ ان کے گردہ میں پتھری ہے۔ غلط علاج ہونے پر میری والدہ فوت ہوگئیں ،ہمیں انصاف فراہم کیا جائے، عدالت نے ڈاکٹر کی غفلت ثابت ہونے پر سائل کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین