• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے اہلکاروں کی بینظیر ہسپتال کی ایم ایس کو ساتھ لے جانے کی کوشش پرہنگامہ

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) ایف آئی اے حکام کی بینظیر بھٹو ہسپتال میں ایم ایس اور اے ایم ایس سے مبینہ بدتمیزی اور جھگڑے کے بعد اے ایم ایس کو دل کی شدید تکلیف کے باعث سی سی یو میں داخل کرا دیا گیا۔ ایف آئی اے کے دو اہلکار انسپکٹر دانش سرفراز اور کانسٹیبل محمد شجاعت گزشتہ روز ہسپتال آئے اور ایم ایس ثمینہ شاہین کو ساتھ چلنے کو کہا اور کہا کہ آپ کے وارنٹ ہیں۔ ایف آئی اے کے اہلکار سابق ایم ایس دور کے ایک کیس کی تحقیقات کر رہے تھے۔ ایم ایس نے کہا کہ میں خاتون ہوں‘ انہوں نے اے ایم ایس ڈاکٹر مظفر اقبال کو بلا لیا جس پر دونوں طرف سے جھگڑا شروع ہو گیا۔ اہلکاروں نے اے ایم ایس کا موبائل فون چھین لیا ، اس دوران اے ایم ایس کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جنہیں پہلے ایمرجنسی لے جایا گیا اور پھر طبیعت زیادہ خراب ہونے پر آر آئی سی شفٹ کر دیا گیا ۔ ایم ایس ثمینہ شاہین نے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر عمر کو ساری صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے درخواست کی کہ ایجنسی کے اعلیٰ حکام سے اس سلوک کی شکایت کی جائے۔ ذرائع کے مطابق دونوں اہلکار سپیشل جج سنٹرل کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے ہسپتال آئے تھے۔
تازہ ترین