• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے تیزاب کیس کے ملزم زین العابدین پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 26فروری کو شہادتیں پیش کرنے کا حکم دیدیا جبکہ تھانہ رتہ امرال میں درج منشیات اور پولیس مزاحمت کیس کے ملزمان محمد ریاض عرف لاچا کے کیس کی سماعت 25فروری تک ملتوی کرتے ہوئے اسی کیس میں گرفتار ملزم ملک عاطف کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔ خصوصی عدالت نمبر دو کے جج سلیمان بیگ نے اسی کیس کے دو گرفتار ملزمان سردار وقاص اور نزارت عرف بھولا کا 25فروری تک پانچ پانچ روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
تازہ ترین