• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس پریشرکم اور لوڈشیڈنگ باعث تشویش،مسئلہ فوری حل کیا جائے،پشتونخوامیپ

کوئٹہ( پ ر) پشتونخوامیپ کے بیان میں کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کی کمی اور لوڈشیڈنگ کو سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کی غیر سنجیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہسردیوں کے شروع ہوتے ہوئے گیس پریشر کی کمی اور مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔ جبل نور سپنی روڈ ، سمنگلی نوحصار ، بلیلی ، کچلا ک ، نواں کلی ، لیبر کالونی ، پشتونستان چوک ، سرہ غوڑگئی ، زرغون آباد ، کوٹوال ، کلی عمر ، کواری روڈ ،زمان روڈ ، جان محمد روڈ ، اختر محمد روڈ ، خالق آباد سرکی کلاں ، ڈبل روڈ ، سیٹلائٹ ٹاؤن ،پشتون آباد، شالدرہ ،سرکی روڈ ، تختانی بائی پاس ،سریاب روڈ ، محمودمینہ ، غوث آباد، لوہڑ کاریز ، ہزار گنجی،مشرقی ومغربی بائی پاس ، پشتون باغ ، خروٹ آباد ، دیبہ ، ہدہ ، ترخہ ،جوائنٹ روڈ ، بروری روڈ سمیت مختلف علاقوں میں گیس پریشر کی مختلف اوقات میں شدید کمی اور لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ ان علاقوں میں لوڈشیڈنگ اور پریشر کی کمی اور انسانی غفلت کے باعث کئی انسانی جانیں بھی ضائع ہوچکی ہیں جس کی ذمہ دار سوئی سدرن گیس کمپنی ہے ۔ کیونکہ شدید سردی میں گیس کی لوڈشیڈنگ کرنا اور پریشر کو درست انداز میں نہ چھوڑنے کے باعث صارفین گیس کو کم پریشر میں استعمال کررہے ہوتے ہیں اور اچانک بندش اور دوبارہ گیس آنے کے باعث مختلف واقعات رونماء ہوئے جن میں مرد ، خواتین ، بچوں سمیت انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ بالا تمام علاقوں میں فی الفور گیس پریشر کو درست بناتے ہوئے صارفین وشہریوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
تازہ ترین