• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلط حکمرانوں کے عزائم بہت خطرناک ہیں‘ ایم ایم اے

کوئٹہ(پ ر) متحدہ مجلس عمل کے صوبائی صدرایم پی اے مولانانوراللہ نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے 28فروری کوڈیرہ اللہ یارمیں ملین مارچ کے انعقادکاخیرمقدم کرتے ہیں ملک بھرمیں جاری ملین مارچ کے انعقادسے دینی حلقوں میں اطمینان کااظہارکیاجارہاہے انہوںنے کہاکہ ملک میں جن لوگوں کومسلط کیاگیا ہے ان کے عزائم بہت خطرناک ہیں آ سیہ ملعونہ کوبیرونی دباوٴ پررہا کیا گیا ،قادیانیوں کو ریلیف اورحجاج کرام کے لئے مشکلات پیداکرنامسلط حکمرانوں کے منفی عزائم کاتسلسل ہے دینی مدارس کے گردگھیراتنگ کیاجارہاہے جو دیندار حلقوں کیلئے باعث تشویش ہے انہوں نے تمام دینی حلقوں اورسیاسی جماعتوں کےکارکنوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ملک میں عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت کے تحفظ اورحقیقی جمہوریت کی بحالی کے لئے جمعیت کے زیر اہتمام منعقدہ ملین مارچ میں بھرپورشرکت کریں۔
تازہ ترین