• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایٹم بم نمائش کیلئے نہیں، بھارت دھمکیاں دینے سے باز رہے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آئی این پی ) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے کہا ہے کہ بھارتی دھمکیوں سے کشمیر ی مجاہدین کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوں گے ، مودی بھارتی انتخابات جیتنے کے لئے جنگی ماحول سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں ، بھارت یاد رکھے کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے اور ایٹم بم نمائش کے لئے نہیں بنایا گیا ۔ تاجر رہنماء حاجی محمد اسلم خان ترین، حیات اللہ ترابی ، زین اللہ ، ظہیر احمد سمیت ودیگر سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی بھارتی دھمکیوں کے ردعمل میں تقریر خوش آئند ہے ۔ بھارت نے پڑوسی ہونے کے ناطے ہمیشہ سے دشمن کا کردار ادا کیا ہے اور پاکستان میں حالات خراب کرنے کے لئے ملک دشمن قوتوں کی پشت پناہی کی ہے ۔مگر انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ پاکستانی قوم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہیں ۔ پاکستان کا بچہ بچہ اپنے ملک کے دفاع اور دشمن کے سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے بیدار ہے ۔ بھارتی وزیراعظم پاکستان کو دھمکیاں دینا بند کردے ، جنگ کا بہت شوق ہے تو اپنی یہ خواہش پورا کرے ، پاکستانی مسلمان ان کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔
تازہ ترین