• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت خوش فہمی میں نہ رہے‘ کارکن ملکی دفاع کیلئے تیارہیں‘جے ڈبلیو پی

کوئٹہ(آن لائن)جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی ترجمان نوراللہ وطن دوست نے بھارتی جیل میں قیدپاکستانی شہری کے قتل پر شدید رنج غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے جس بے دردی سے پاکستانی شہری کو جیل میں ڈنڈے مار کر قتل کیا گیا وہ قابل مذمت اقدام ہے۔مودی الیکشن جیتنے کے لئے ہر حربہ استعمال کر رہا ہے او ر سندھ طاس معاہدے کی باتیں اس سلسلے کی کڑی ہیں۔ بھارت خوش فہمی میں نہ رہے پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اگر بھارت باز نہ آیا تو نوابزادہ شا زین بگٹی کی ہدایت پر جے ڈبلیو پی کے لاکھوں کارکن ملکی دفاع کیلئے تیار بیٹھے ہیں افواج پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ چند پیسوں کیلئے ہمارے اندر بھارتی ایجنٹ موجود ہیں جنہیں کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
تازہ ترین