• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلوامہ حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا بھارت کی منفی سوچ ہے‘ایم ڈبلیو ایم

کوئٹہ (پ ر) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بنا سوچے سمجھے پاکستان پر بے بنیاد الزامات منفی سوچ کا نتیجہ ہے۔ بھارتی دھمکی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ 22 کروڑ عوام اپنے وطن کے دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے۔ بھارتی دھمکیوں سے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ۔ بھارتی وزیراعظم کو پاکستان پر الزام تراشی کی بجائے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ختم کرنے کی طرف توجہ دینی چاہئے۔ خود ساختہ پلوامہ حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی بھارتی الزامات ہیں ۔بیان میں کہا گیا کہ مودی علاقائی امن و سلامتی کو داؤ پر لگا رہے ہیں بھارت غلط فہمی میں نہ رہیں کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔بھارتی دھمکیاں پاکستان کو مظلوم کشمیریوں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں۔ جنگ کسی صورت خطے اور عوام کے حق میں نہیں۔ بھارت جنگ کی دھمکیاں دے کر مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ وادی میں انسانیت سوز مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹا نہیں سکتا۔ بھارت جھوٹے الزامات لگانے کی بجائے پاکستان کی پیشکش کا مثبت جواب دے کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے لئے پوری قوم ایک ہے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح بھارت کے مقابلے میں کھڑی ہوگی۔
تازہ ترین