• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(آن لائن) ایک نیوز ایجنسی کے فوٹو گرافر سمیع اللہ پر پولیس نے تشدد کے بعدکیمرہ توڑ دیا ۔ سیاسی جماعتوں وکلاء تنظیموں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن اور صحافتی تنظیموں نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور واقعہ کی تحقیقات کی جائے تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب جناح روڈ پر پولیس ایگل اسکواڈ اہلکاروں نے فوٹو گرافر سمیع اللہ کو روکااور تشدد کر کے لہو لہان کر دیا ۔ سیاسی جماعتوں وکلاء تنظیموں صحافتی تنظیموں اور ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے کہا کہ پنجاب اور لورالائی واقعات کے بعد پولیس نے عام شہریوں کے ساتھ صحافیوں کو بھی تنگ کرنا شروع کر دیا اور مختلف بہانوں سے پولیس اہلکاروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی فوری طور پر واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معطل کیا جائے ۔
تازہ ترین