• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیرانی : نامعلوم افراد نے 5ویں مرتبہ پانی کی پائپ لائن متعددمقامات سے کاٹ دی

شیرانی (این این آئی) کلی پستہ شیرانی میںنامعلوم افراد نے 5ویں مرتبہ واٹراسپلائی اسکیم کی پائپ لائن کومتعدد مقامات سے کاٹ دیا اورپائپ اپنے ساتھ لے گئے جس کے باعث کلی میں پانی کی شدید قلت پیداہوگئی ہے واقعہ کیخلاف اہلیان علاقہ نے آروزئی سکوئر میں ٹائر جلا کر احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ ملزمان کیخلاف کارروائی عمل میں لاکر فراہمی آب کویقینی بنائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیاجائے گا۔
تازہ ترین