• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لسبیلہ‘پورالی ندی میں طغیانی کے باعث انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا

لسبیلہ (خ ن)لسبیلہ کی تحصیل بیلہ میں بارشوں کی صورتحال کے بعد پورالی ندی میں طغیانی کے باعث ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا۔ لیویز پولیس اور ایف سی کے جوانوں کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل نے ضلع بھرکے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلداروں کو بارشوں کی صورتحال کی مانیٹرنگ کے احکامات جاری کردیئے محکمہ زرعی انجینئرنگ کو بیلہ پورالی ندی اور دیگر مقامات پر بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کیلئے جنگی بنیادوں پر مشینری بھیجنے کا حکم بھی جاری کیاہے ۔
تازہ ترین