• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کےغیر قانونی کنکشنز کیخلاف آپریشن کاآغاز، 213منقطع

پشاور (لیڈی رپورٹر) خیبرپختونخوا میں سوئی ناردرن گیس کےغیر قانونی کنکشنز کیخلاف آپریشن کا آغاز کردیاگیا ہے۔ جس کے تحت سوئی ناردرن گیس کی ٹاسک فورس نے پشاور کے مضافاتی علاقوں سربند، ریگی، ملازئی، پلوسئی، تہکال، پشتخرہ، متھرہ، سفید سنگ، دیر کالونی، گڑھی عطا محمد و دیگر ملحقہ علاقوں میں گرینڈ آپریشن کے دوران 2ہزار300فٹ غیر قانونی پائپ لائن نیٹ ورک، 213 غیر قانونی کنکشنز، 43ٹمپرڈ میٹرز منقطع کر دئیے گئے اور 8 ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کردئیے گئے جن میں تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے سوئی ناردرن گیس خیبرپختونخوا کے ترجمان کے مطابق ٹاسک فورس نے ضلعی انتظامیہ کرک اور کوہاٹ کے ہمراہ کرک اور کوہاٹ میں غیر قانونی 21 پلاسٹر آف پیرس کی فیکٹریوں، پاؤر جنریشن یونٹس کے 14غیرقانونی کمرشل کنکشنز، ہوٹلز، بیکریز جبکہ 6ہزار540 فٹ غیر قانونی کنکشنز منقطع کرکے فیکٹری مالکان ودیگر ملزمان کیخلاف ایف آر درج کئے گئے اور منظور خان ولد گل محمد، خورشید ولدگل محمد، عزیز اللہ ولد عبد الستار اور پوپ فیکٹری کے مالکان سمیت دیگر چار ملزمان کو بھی موقع ہی پر گرفتار کیا گیا۔
تازہ ترین