• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی سلامتی و استحکام پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے،شہرام خان ترکئی

پشاور (لیڈی رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات الیکشن و دیہی ترقی شہرام خان ترکئی نے بھارت کے بے بنیاد الزامات پر وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پوری قوم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی اور پاکستانی عوام ملکی سلامتی اور استحکام پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے وزیر بلدیات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دے کر حقیقی معنوں میں پاکستانیوں کی ترجمانی کی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج اورعوام ماضی کی طرح ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور مادر وطن کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے۔وزیر بلدیات نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے خطے میں امن کا خواہاں رہا ہے انہوں نے کہا کہ جب بھی بھارت میں الیکشن کا وقت آتا ہے تو بھارتی اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرنے پر اتر آتے ہیں۔
تازہ ترین