• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضیاء الحق سرحدی پاکستان ریلوے ایڈوائزری بورڈ کے ممبرمنتخب

پشاور(نیوزڈیسک) ضیاء الحق سرحدی پاکستان ریلوے ایڈوائزری بورڈ کے ممبر اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی پاکستان ریلوے سنٹرل سٹینڈنگ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر منتخب ہوگئے ۔اس حوالے سے فیڈریشن کے صدر انجینئر دارو خان نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ ضیاء الحق سرحدی سرحدی گذشتہ40 سالوں سے کسٹمز کلیئرنگ، فارورڈنگ اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے کاروبار سے بھی منسلک ہیں، وہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (SCCI)کے ریلوے اور ڈرائی پورٹ سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔
تازہ ترین