• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے ٗمہر سلطانہ

پشاور ( وقائع نگار )پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات مہر سلطانہ نے سپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے کہا ہے سپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری غیر آئینی اور غیر قانونی ہے اور یہمحض انتقامی کارروائی ہے انہوں نے کہا کہ علیم خان کی گرفتاری محض ایک ڈرامہ تھا صوبہ خیبر پختونخوا میں ڈائریکٹر آرکیالوجی عبد الصمد کی گرفتاری پر پاکستان تحریک انصاف کی اتنی چیخیں کیوں نکلیں آخر اس کے پیچھے کیا محرکات ہیں کہ ڈائریکٹر آرکیالوجی عبد الصمد کی گرفتاری پر پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سے لیکر صوبائی اور ضلعی قیادت کو ایک عظیم صدمہ پہنچا ہے جس پر پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی صدر و ایم پی اے نگہت اورکزئی نے صوبائی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے باز آئے بصورت دیگر اس طرح کی کارروائیوں کے خلاف نہ ختم ہونے والے احتجاج کا سلسلہ شروع کردجائیگا اور پاکستان تحریک انصاف کیلئے حکومت کرنا مشکل ہو جائیگی
تازہ ترین