• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محب وطن قبائل بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے،حاجی عبدالرحمان

پشاور(نیوزڈیسک)گرینڈ قبائلی جرگہ کے رہنماء سینیٹر (ر)حاجی عبد الرحمن فقیر نے کہا ہے کہ پلوامہ واقعہ کی آڑ میں اشتعال انگیزی کرنے والی بھارتی سرکار جان لے کہ پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور بھارت نے جارحیت کی حماقت کی تو لاکھوں محب وطن مسلح قبائل بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔ بدھ کے روز قبائلی عمائدین کے ایک جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے پلوامہ واقعے کو جواز بنا کر پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی اور جنگی جنون کی جو فضاء بنا رکھی ہے وہ نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ پورے خطہ کے امن کیلئے خطرناک ہے حاجی عبد الرحمن فقیر نے کہا کہ بھارت کو یہ جان لینا چاہیئے کہ پاکستان نہ صرف ایک ایٹمی قوت ہے بلکہ اس کی بہادر افواج دہشت گردی کے خلاف دنیا کی ایک مشکل ترین جنگ جیت کردنیا سے اپنی بہادری اور جانبازی کا لوہامنواچکی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی حماقت کی تو پاکستان کے 22 کروڑ عوام اپنی بہادر افواج کی حمایت میں نکل آئیں گی۔
تازہ ترین