• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر بھر میں سروس سٹیشنوں اور شادی ہالوں کیخلاف آپریشن

پشاور (خصوصی نامہ نگار) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے جاری آپریشن کے دوران بدھ کو مزید 12 سروس سٹیشنوں، سی این جی سٹیشنوں اور شادی ہالوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ سروس سٹیشنوں کو فیس اور بلوں کی عدم ادائیگی پر سیل کر دیا ، تین شادی ہالوں اور سروس سٹیشن مالکان نے فیس جمع کرائی جبکہ چار کو فوری طور پر فیس اور بل جمع کرانے کا نوٹس جاری کیا گیا۔ آپریشن کی نگرانی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نادر، زونل منیجر ڈبلیو ایس ایس پی انجینئر تراب شاہ ، جہانگیر خٹک اور سہیل فیروز نے کی،آپریشن جمرود یونیورسٹی روڈ، راحت آباد روڈ، ناصر باغ روڈ، پلوسئی اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا۔ جاری آپریشن کے دوران اب تک مجموعی طور 208 سروس سٹیشنوں کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں جن میں 128 سروس سٹیشنوں، دو شادی ہالوں، ایک سرکاری دفتر اور ایک ریسٹورنٹ نے این او سی فیس اور بل جمع کرائے ہیں جن سے ایک کروڑ 36 لاکھ 73 ہزار سے زائد وصولی کی گئی ہے علاوہ ازیں شادی ہالوں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے مقررہ مدت گزرنے کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین