• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ہسپتال کی اراضی چلڈرن کمپلیکس کودینے کی مخالفت،رپورٹ کمشنرکو پیش

ملتان ( سٹاف رپورٹر)چلڈرن کمپلیکس میں جگہ کی کمی کے باعث سول ہسپتال کی اراضی دینے کی مخالفت کر دی گئی ہےاور مفاد عامہ میں باغ لانگے خان کی جگہ چلڈرن کمپلیکس کو دینے کی سفارش کی گئی ہے، کمشنر ملتان ڈویژن کی جانب سے قائم کردہ 4 رکنی کمیٹی نے سفارشات کمشنر کو پیش کر دی ہیں ، ایڈیشنل کمشنر تنویر اقبال،پرو وائس چانسلر نشتر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود،ریجنل ڈائریکٹر وبائی امراض کنٹرول ڈاکٹر عطا الرحمنٰ،ایڈیشنل ڈائریکٹر (آر اینڈ ڈی) محمد ارفع حسین پر مشتمل کمیٹی نے چلڈرن کمپلیکس اور سول ہسپتال کا دورہ کر کےانتظامیہ سے ملاقات کی اور چلڈرن کمپلیکس کے کچھ شعبے سول ہسپتال منتقل کرنے کیلئے جگہ کی دستیابی کا جائزہ لیا،کمیٹی نے رپورٹ میں کہا کہ چلڈرن کمپلیکس اپنی جگہ کا صحیح استعمال کرے،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی تکمیل تک سول ہسپتال کے شعبوں کی شہباز شریف ہسپتال منتقلی ملتوی کی جائے۔
تازہ ترین