• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی تعمیرات ،9دکانیں مسمار،میرج ہال، سکول سیل

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انفورسیمنٹ ٹیم نے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ایم ڈی اے عبدالرائوف کی نگرانی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا، ملتان پبلک سکول روڈ پر غلام حسین کی چار دیواری اور شیڈ ،محمد اشفاق کی2 غیر قانونی دکانیں اورچوہدری محمد سرور کے پٹرول پمپ کا شیڈ مسمار کر دیا گیا جبکہ حمزہ بلال لینڈ سب ڈویژن میں پلاٹ نمبر 43 پر تعمیر شدہ غیر قانونی مکان سیل کر دیا گیا،آفیسر ٹائون میں رانا محمد اشرف کی ایک دکان،گرین اوینو ٹائون میں محمد اعظم کی 6 دکانیں مسمار کر دیں ،واپڈا ٹائون فیز1 بلاک ڈی میں غیر قانونی سکول سیل کر دیا گیا جبکہ عسکریہ بائی پاس روڈ پر خوجہ شہزاد اور خواجہ اظہر کا غیر قانونی میرج ہال ڈریم مارکی سیل کر دیا گیا۔
تازہ ترین