• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرائبل ایریاز میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کریں :چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوا نجینئرطاہر محمود نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیاجائے،ٹاسک فورسز اور پولیس کے ہمراہ کارروائی کی جائے، بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کرواکر جرمانے وصول کئے جائیں ، سرکاری اور پرائیویٹ صارفین سے واجبات /بقایاجات وصول کئے جائیں ، ایک ماہ سے زائد عرصہ کے نادہندگان کے کنکشنز بغیر کسی رعایت منقطع کردئیے جائیں ، وہ ڈیرہ غازی خان سرکل کے افسران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے سرکل کمپلیکس میں پودالگایا انہوں نےہدایت کی کہ پولیس کے ہمراہ ٹرائبل ایریاز میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کریں ۔
تازہ ترین