• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش، عمارت میں آگ لگنے سے 56 افراد جاں بحق


بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی عمارت میں آگ لگنے سے 56 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں کیمیکل کا گوادم اور پلاسٹ کا سامان موجود تھا۔ آگ گیس سیلینڈر کی وجہ سے لگی تاہم عمارت میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 

حکام کے مطابق آگ سے جاں بحق اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ امدادی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق آگ پرانا ڈھاکہ کے چاک بازار کی عمارت میں لگی ہے، آگ سے متاثرہ عمارت میں پلاسٹک کی اشیاء کے گودام ہیں۔

تازہ ترین