• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھاکا کی عمارت میں آگ لگنے سے ہلاکتیں 69 ہو گئیں

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے چاک بازار میں واقع عمارت میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 69 ہو گئی، واقعے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔


بنگلا دیشی حکام کا کہنا ہے کہ آگ گیس سلنڈر کی وجہ سے لگی جبکہ عمارت میں کیمیکل کا گوادام اور پلاسٹک کا سامان موجود تھا جو آگ کے پھیلنے کا سبب بنا۔

بنگلا دیشی حکام کے مطابق عمارت میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، جاں بحق اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چاک بازار جس علاقے میں واقع ہے اسے پرانا ڈھاکا کہا جاتا ہے جبکہ آگ سے متاثرہ عمارت میں پلاسٹک کی اشیاء کے گودام موجود ہیں۔

تازہ ترین