• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ایشائی دورے کے اگلے پڑاؤ چین پہنچ گئے،محمد بن سلمان دو روزہ دورے میں چینی اعلی حکام اور چینی صدر ژی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔


چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا سعودی ولی عہد کے دورے پر کہنا تھا کہ حالیہ سالوں میں چین اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون میں مثبت رفتار دیکھی گئی ۔

چین امید کرتا ہے کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔

سعودی عرب چین کو تیل فروخت کرنے والا اہم ملک ہے جبکہ چینی برآمدات کی سعود ی عرب اہم مارکیٹ ہے۔

سعودی ولی عہد چین کے بعد جنوبی کوریا جائیں گے۔

تازہ ترین