• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمان علی کی ڈھولکی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

معروف ماڈل اوراداکارہ ایمان علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

View this post on Instagram

Dholki

A post shared by Iman Ali (@imanalyofficial) on


اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں اداکارہ ایمان علی کی ڈھولکی اور مایوں کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں شوبز انڈسٹری کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اداکار احسن خان، فیروز خان، فرحان سعید، عروہ حسین، سونیا حسیب اور اور دیگر شریک ہوئے اور تقریب کو چار چاند لگایا۔

View this post on Instagram

@qasimyar my wedding planner ️saviour

A post shared by Iman Ali (@imanalyofficial) on


اداکارہ نےانسٹا گرام پر ساتھی فنکاروں کے ہمراہ تقریب کی تصاویر بھی شیئر کی ۔

واضح رہے کہ ایمان علی اداکار عابد علی کی بیٹی ہیں، اداکارہ نے حال ہی میں میجر عزیز بھٹی شہید کے پوتے بابر بھٹی سے شادی کا اعلان کیا۔


ایمان علی نے ماڈلنگ کے علاوہ کئی ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا جبکہ وہ اپنے فلمی کیرئیر کا بھی آغاز کرچکی ہیں۔

تازہ ترین