• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتاراسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو یکم مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی آج پیشی کے موقع پرکراچی احتساب عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، آغا سراج درانی کو رینجرز اور پولیس کی سیکورٹی میں بکتر بند گاڑی میں لایا گیا۔عدالت کے باہر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

آغاسراج درانی کی کمرہ عدالت میں پیپلزپارٹی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے،کمرہ عدالت میں قائم علی شاہ ،شہلا رضا،سعید غنی اوردیگررہنما بھی موجود تھے۔

نیب کی جانب سے آغا سراج درانی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے اسپیکر کو یکم مارچ تک نیب کے حوالے کردیا  ۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ آغا سراج درانی کا معاملہ انکوائری اسٹیج پر ہے جس پر آغا سراج کے وکیل نے کہا کہ نیب کی مختلف اداروں سے بات چیت چل رہی ہے اور کل اُن کے گھر پر چھاپہ مار کر خواتین سے بد تمیزی کی گئی اور انہیں ہراساں کیا گیا۔

آغا سراج درانی کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ان کے مؤکل سے کوئی ذاتی دشمنی ہے اس لیے ان کے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔

تازہ ترین