• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے آئی ٹی نے چیف سیکریٹری کو خط میں کیا کہہ دیا؟

میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کی تحقیقات میں جے آئی ٹی نے تعاون نہ کرنے پر چیف سیکریٹری سندھ کو ایک اور خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ جےآئی ٹی کو آبپاشی، صحت، تعلیم، زراعت، ورکس سروسز، پلاننگ ڈیولپمنٹ، خزانہ کی جانب سے معلومات نہیں دی گئیں، چیف سیکریٹری سندھ ان معلومات کی فراہمی ممکن بنائیں۔

جے آئی ٹی کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ متعدد خطوط اور یاد دہانیوں کے باوجود سندھ کے 7 محکموں نے جے آئی ٹی کو مکمل ریکارڈ فراہم نہیں کیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ستمبر 2018ء کو جے آئی ٹی قائم کی گئی تھی۔

تازہ ترین