• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم عمران خان سے یہ ملاقات قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل کی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران ملکی امن و امان اور خطے کی سلامتی کی صورتِ حال پر گفتگو کی گئی۔

وزیر اعظم کی زیر صدرات آج ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں بھارت کے پلواما ڈرامے اور اس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی غور ہوگا جبکہ ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

تازہ ترین