• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد نے بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے کی وجہ بتادی

مشہور اداکار اور گلوکا رفواد خان نے بچوں کوانسداد پولیو کے قطرے نہ پلانے کی وجہ بتادی ہے۔

گزشتہ روز بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے پر ٹی وی اور فلم کے اداکار فواد خان کے خلاف لاہور کے تھانا فیصل ٹاون میں مقدمہ درج کیاگیاتھا تاہم اب اس حوالے سے فواد خان کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جس وقت پولیوٹیم ان کے گھر آئی اس وقت فواداور ان کی اہلیہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

فواد خان ان دنوں پاکستان میں موجود نہیں ہیں وہ 13 فروری کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیےدبئی گئے تھے اور اس وقت وہ امریکا میں ہیں، انہیں ایف آئی آر سے متعلق میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے۔

فواد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ملک میں جاری پولیو مہم کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اس کے علاوہ وہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ہدایات سے بھی بخوبی واقف ہیں، میری بیٹی کو حفاظتی ٹیکے وقت پر لگائے جاتے ہیں اور اس کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔


تازہ ترین