• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں برٹ ایوارڈ ز کی رنگا رنگ تقریب


لندن میں برٹ ایوارڈ شو 2019کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں نامور گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

لندن میں پاپ میوزک کے سالانہ برٹ ایوارڈز شو کی تقریب میں صفِ اول کے گلوکاروں کی سب سے بڑی شام سجائی گئی جہاں ایک طرف سیلیبریٹیز نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے تو دوسری جانب معروف سنگرز کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔

اسٹیج پر سنگرز کی پرفارمنس نے بھی حاضرین کو سحر انگیز کر دیا۔

برٹ ایوارڈ میں برٹش میل سولو آرٹسٹ کا اعزاز George Ezraکو دیا گیا جبکہ بیسٹ فیمیل سولو آرٹسٹ کا ایوارڈJorja Smithجیتنے میں کامیاب ہوئیں۔

اس کے علاوہ بیسٹ برٹش گروپThe 1975کوقرار دیا گیا،بیسٹ برٹش البم کا ایوارڈبھی The 1975کو ملا ۔

کرٹکس چوائس ایوارڈSam Fenderکے نام رہا اورگلوبل سکسیس کا ایوارڈ ایڈ شیرین کو دیا گیا۔

تازہ ترین