بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو ڈیٹ پر جانے کے حوالے سے ایک مشورہ دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے اپنی ساتھی اداکارہ اور قریبی دوست امریتااروڑا کے ہمراہ ایک شو میں شرکت کی جہاں ان سےسارہ علی کے ڈیٹ پر جانے سے متعلق سوال کیا گیا۔
اس سوال کے جواب میں کرینہ کا کہنا تھا کہ’ ’میرے نزدیک سارہ کو اپنی پہلی فلم کےہیرو کے ساتھ ڈیٹ پر نہیں جانا چاہیےـ‘‘
واضح رہے کہ سارہ نے اپنی پہلی فلم ’کیڈرناتھ‘ بالی ووڈاداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے ہمراہ کی تھی جس کے بعد سے دونوں کے قریبی تعلقات اور ڈیٹنگ کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں۔
اس سے قبل سارہ نے اپنے والد اور بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کے ساتھ ایک انٹرویو میں پوچھے جانے والے سوال پر کہا تھا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ ’رنبیر کپور ‘سے شادی جبکہ ’کارتیک آریان ‘کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہیں گی۔