• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: دھوئیں میں دم گھٹنے سے باپ بیٹا جاں بحق

لاہور کےعلاقے شاہدرہ میں ایک گھر میں آگ لگ گئی، دھوئیں میں دم گھٹنے سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ بیوی بے ہوش گئی۔

پولیس کے مطابق لاہور میں واقع مجید پارک شاہدرہ کا برگر فروش عمران گھر کی بالائی منزل پر رہائش پذیر تھا، جہاں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی۔

کمرے میں دھواں بھرنے سے عمران، اس کا 2 سالہ بیٹا ایان اور اہلیہ ریحانہ دم گھٹنے سے بے ہوش ہو گئی، انہیں میؤ اسپتال پہنچایا گیا جہاں عمران اور ایان جانبر نہ ہو سکے تاہم ریحانہ کی جان بچ گئی۔

آگ سے گھر کا سامان بھی جل گیا ہے، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں جو انہیں آبائی علاقے منڈی بہاؤ الدین لے گئے۔

تازہ ترین