• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن جماعتوں کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

آغا سراج درانی کی گرفتاری پراپوزیشن جماعتوں نے ایوان میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت پر برس پڑے، انہوں نے کہا کہ آغا سراج کی گرفتاری کا طریقہ کار قابل افسوس ہے،اس سے سیاست ، جمہوریت ، پارلیمنٹ کی توقیر کم ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کیا طریقہ ہے اسمبلی ارکان سے بھیڑ بکریوں جیسا سلوک کیا جائے،بتایا جائے کہ کون کون سا ادارہ ہے جو پارلیمان سے بالاتر ہے۔

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ڈھائی کروڑ سے زیادہ ووٹ لے کر آئی ہیں،جنت کا وعدہ کر کے قوم کو جہنم میں دھکیل دیا گیا ۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کی، شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بات آغا سراج درانی کی نہیں،اسپیکر کی ہے،ایک یونٹ کے اسپیکرکوبغیرثبوت گرفتارکیا جائے تواحتجاج لازم ہے۔

سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی طبیعت پر ہر چیز گراں گزرتی ہے،جب سردیاں آئیں تو گیس مہنگی کردی، اب گرمیاں آنے والی ہیں تو بجلی مہنگی کردی،احسن اقبال بولے،،جنت کا وعدہ کر کے قوم کو جہنم میں دھکیل دیا گیا ۔


تازہ ترین