سوال:۔ ہمارے موبائل میں قرآنی آیات اور دعائیں ہیں تو کیا ہم یہ بغیر وضو پڑھ سکتے ہیں؟(محمد عرفان)
جواب:۔ دعائیں تو بغیر وضو پڑھ بھی سکتے ہیں اورچھوبھی سکتے ہیں اور قرآنی آیات کی بغیر وضو تلاوت تو جائز ہے ،البتہ ہاتھ لگانے کے بارے میں احتیاط یہ ہے کہ انہیں بلا وضو نہ چھوا جائے ،البتہ قرآنی متن کے اردگرد کے حصے کو بلا وضو بھی چھوسکتے ہیں۔