• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں حالیہ بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح 18 فٹ بلند ہوگئی ہے۔

واپڈا ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک دن کی بارش سے اب تکحب ڈیم میں 15 فٹ کا ریکارڈ اضافہ ہوچکا، ڈیم میں پانی کی غیرمعمولی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سے قبل حب ڈیم میں پانی کی سطح 278 اعشاریہ 5 فٹ تھی، حب ڈیم کی سطح اپ ڈیڈ لیول پر پہنچ جانے کی وجہ سے کراچی کو پانی کی سپلائی بند کردی گئی تھی گزشتہ ہفتے بلوچستان اور گردونواح میں بارشوں سے حب ڈیم میں صرف دو فٹ پانی آیا تھا۔

واپڈا ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آج صبح ساڑھے 9 بجے ساڑھے 4 فٹ اضافے کے ساتھ حب ڈیم میں پانی کی سطح 285 فٹ پر تھی، صبح سے اب تک کے 8 گھنٹے کے دوران حب ڈیم میں مزید 9 فٹ پانی آگیا۔ شام 5 بجے حب ڈیم میں پانی کی سطح 294 فٹ پر تھی، رات تک ڈیم کا لیول 300 تک پہنچنے کی امیدہے۔

واٹر بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ ایک دن کے اضافے سے حب ڈیم میں کراچی کیلئے ایک سال کا پانی جمع ہوگیا ہے۔

تازہ ترین