• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سعودی عرب اعلامیے میں پاکستان سے مذاکرات کا خیر مقدم

سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت سعودی عرب مشترکہ اعلامیےمیں پاکستان سے جامع مذاکرات کی بات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ شروع سے ہی پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی بات کرتے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جامع مذاکرات کی بات کرنے پر انھیں ملک دشمن اور پاکستانی ایجنٹ کہا جاتا ہے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ خوشی ہے کہ مودی حکومت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی بات کر رہی ہے۔

تازہ ترین