فرانسیسی دار الحکومت پیرس میں معروف ڈچ پینٹر وین گوہ (Van Gogh) کے فن پاروں کی نمائش کا شاندار آغاز ہوگیا ہے۔
پندرہ ہزار اسکوائر میٹر پر پھیلی اس نمائش میں وین گوہ کے 2ہزار فن پارے رکھے گئے ہیں اور شاندار لائٹ اور میوزک شو کے ذریعے انہیں جدت دی گئی ہے۔
اس نمائش میں شرکاء کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے پینٹنگز کو انتہائی قریب سے دیکھنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے جبکہ یہ شاندار فن پارے شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔