• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان دشمنی میں بھارت انتہاپسندی کے بعد اب’ آبی دہشت گردی‘ پر اُتر آیا، پاکستان کو آنے والے تین دریاؤں کا پانی روکنے کی دھمکی دے دی۔

بھارت کے آبی وسائل کے وزیرنتن گڈکری نے ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت میں ہماری حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب بہنے والے پانی کو روکیں گے، مشرقی دریاؤں سے پانی کا رخ موڑ کر اسے مقبوضہ کشمیر اور پنجاب میں اپنے لوگوں کو دیں گے۔

بھارت پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا

دوسری جانب ڈپٹی انڈس کمشنر شیراز میمن کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا، اس کےپاس ہمارےدریا ؤں میں آنیوالاپانی روکنے یارخ موڑنےکی صلاحیت ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سراسر بھارت کی گیدڑبھبکی ہے،مودی نےوزیراعظم بنتے ہی بریفنگ لی تھی،بھارت کوپتا لگ گیا تھا کہ ایسا ممکن نہیں ہے، مودی نے اس کے بعد ایسا بیان نہیں دیا ۔

شیراز میمن نے مزید کہا ہے کہ بھارت میں سیاسی لوگ سیاسی باتیں کرتےہیں،عمل ممکن نہیں۔

تازہ ترین