• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب:فٹبال میچ کے دوران بچے کی بال لینے ضد


بچے عام طور پر ضدیں کرتے ہی ہیں لیکن بعض اوقات ان کی ضد پریشانی کھڑی کردیتی ہیں۔ایسا ہی کچھ سعودی عرب میں بھی ہوا ۔

جہاں ایک فٹبال لیگ میچ کے دوران ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا بچے نے اینٹری دے کر میچ رکوادیا۔انتظامیہ نے بچے کو باہر نکالنے کی کافی کوشش کی لیکن یہ میچ میں استعمال ہونے والی بال لینے کی ضد کرتا رہا۔

کچھ دیر کے بعد ریفری نے بھی بچے کی ضد کے آگے ہتھیار ڈال دیئے اور نئی فٹ بال منگواکر میچ میں استعمال ہونے والی بال بچے کے حوالے کردی جسے یہ خوشی خوشی لے کر چلتا بنا۔

تازہ ترین