پلواما حملے کے بعد بھارتی فوج میں خوف وہراس پھیل گیا، فوجی اہلکاروں کومقبوضہ کشمیر سے دلی تک فضائی سفرکی اجازت دے دی۔
بھارتی وزار ت داخلہ نے پلواما حملےمیںفوجیوں کی ہلاکتوں کے بعد اپنے فوجی اہلکاروں کو مقبوضہ کشمیر سے نئی دلی تک آمد و رفت کے لیے فضائی سفر کی اجازت دے دی۔
وزارت داخلہ سے جاری حکم نامے کے تحت بھارتی فورسز کے کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی رینک کے اہلکار کمرشل فلائٹس کے ذریعے فضائی سفر کرسکیں گے۔
فو ج میں اس رینک کے اہلکاروں کو اس سے پہلے فضائی سفر کی اجازت نہیں تھی۔
واضح رہے کہ چودہ فروری کو پلواما حملے میں چوالیس فوجی اہلکاروں کی ہلاکتوں کے بعد بھارتی انتظامیہ پر اس حوالے سے تنقید کی جارہی تھی۔