• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا :نئے قمری سال کی مناسبت سے میلے کا آغاز

ہر سال کی طرح اس سال بھی ملائیشیا کے قصبے Jenjarom میں لالٹین کے سالانہ میلے کا آغاز ہوگیا۔


چین کے نئے سال کی مناسبت سے جہاں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے وہیں شہر کوسینکڑوں رنگ برنگی دلکش لالٹینوں سے سجادیا گیا ہے۔اس موقع پر پورا علاقہ رنگ برنگی لالٹینوں اور قمقموں سے جگ مگ کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

مختلف اشکال،سائز اور رنگوں کی حامل یہ دیوہیکل لالٹینیں رات ہوتے ہی پورے علاقے کو رنگ و نور اورروشنیوں میں نہلا دیتی ہیں۔

لوگوں کی بڑی تعداد اس میلے میں روزانہ شرکت کرکے لطف اندوز ہورہی ہے۔رنگوں اور روشنیوں سے سجا یہ میلا 25فروری تک جاری رہے گاجبکہ اس دوران ہزاروں افرادیہاں کا رخ کریں گے۔

تازہ ترین