• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کامران اکمل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ریکارڈ بنانے والے کھلاڑی

پاکستا ن سپر لیگ میں سب سے زیادہ ریکارڈ بنانے میں اب تک کامران اکمل سب سے آگے ہیں ۔

سب سے زیادہ میچز کھیلنے اور زیادہ رنز بنانے کے ساتھ سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں بھی کامران اکمل تمام کھلاڑیوں پر بازی لے گئے ہیں ۔

کامران اکمل نے پی ایس ایل کے سب سے زیادہ 37میچز کھیل کر 928 رنز کے ساتھ سر فہرست ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ کامران اکمل پی ایس ایل میچز میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آئوٹ ہونے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔

کامران اکمل نے پی ایس ایل میچز میں نہ صرف 2 سینچریاں بنائی ہیں بلکہ اب تک 7 مرتبہ صفر رنز پر آئوٹ ہوکر وہ سب سے زیادہ بارصفر پر آئوٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

تازہ ترین
تازہ ترین