• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی پاکستانی وکیل کے دلائل

عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کی سماعت کے دوران پاکستان کے وکیل خاور قریشی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وکیل نے پاکستان کے اٹھائے گئے کسی نکتے کا جواب نہیں دیا، بلکہ عدالت کی توجہ ہٹانے اور گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

پاکستانی وکیل خاور قریشی نے کہا کہ کلبھوشن کے لیے بھارت کی ریلیف کی درخواست کو مسترد کیا جائے۔

عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس کی سماعت مکمل ہوگئی۔

خاورقریشی نے کہا کہ سب سےبڑےعدالتی فورم کےسامنے بھارتی رویہ حقائق مسخ کرنےکےمترادف ہے، دلائل کےدوران سخت زبان استعمال کی گئی ،بعض اوقات اس کی ضرورت ہوتی ہے۔

تازہ ترین