• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ، اہلکار شہید

راولپنڈی میں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زعفران شہید جبکہ ایک شہری اور 4اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق صادق آباد چوک میں قائم پولیس چوکی پر نامعلوم شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر محمد اکرم سمیت 4 پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر زخمی ہو گیا،زخمیوں کو بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے کہا کہ افسوسناک واقعے کے بعد شہر کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، ملزمان جلد گرفتار کر لیے جائیں گے۔

تازہ ترین