• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ایپ تیار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرا چی انتظامیہ نےاشیائ خوردونوش ، سبزی وفروٹ کی مقررہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے ایپ تیار کرلی ہے، کمشنر ہاوس کے ہائوس کے اعلامیہ کے مطابق ایپ کانام Karachipricelist ہے جسے انڈرائیڈ Android موبائل فون کے پلے اسٹور پر اپ لوڈ کر دیا گیاہے، شہری موبائل فون کے پلے اسٹور میں موجو د ایپ کو اپنے موبایل میں انسٹال کر سکتے ہیں،ایپ میں سبزیوں فروٹس گوشت، بیکری اور کرایانہ کی سرکاری طور پر مقرر کی جانیوالی اشیا کی قیمتوں کی فہرست دستیاب ہوں گی ، شہری ایپ کے ذریعے زائد قیمت سے متعلق اپنی شکایت آن لائن درج کراسکیں گے۔

تازہ ترین