• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جیل میں تشدد سے جاں بحق پاکستانی قیدی کے لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی جیل میں قیدیوں تشدد سے جاں بحق پاکستانی قیدی شاکر اللہ کی لاش حوالگی کے لیے مقتول کے بھائی شہزاد خان نے کراچی پریس کلب کے باہر اہل خانہ کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے بھائی کے بہیمانہ قتل پر عالمی عدالت انصاف میں کیس چلایا جائے،گزشتہ روز بھارت کی جے پور جیل میں 2003ءسے قید شاکراللہ کو پاکستانی قیدی ہونے کی بنا پر قیدیوں نے تشدد کرکے مار ڈالا،شاکراللہ 2003ءمیں غلطی سے سرحد پار کرکے سیالکوٹ سے بھارت میں داخل ہوا تھا، جہاں وہ گرفتار کرلیے گئے اور گزشتہ 16سال سے بھارت کی قید میں تھے، کراچی پریس کلب کے باہر اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے بھائی کی لاش کو اہل خانہ کے حوالے کرنے کے لیے بھارت سے بات چیت کرے،مقتول کے بڑے بھائی شہزاد خان کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی کو بھارتی جیل میں پاکستانی ہونے کی بنا پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تازہ ترین