• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں ملیں،لفٹ سے گر کر مزدور جاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق کورنگی اللہ والا ٹاؤن سیکٹر 31Bماربل مارکیٹ کے عقب سے ایک شخص کی ہاتھ پائوں بندھی لاش ملی ، پولیس نے اسپتال منتقل کیا ،مقتول کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی،مقتول کے منہ، ناک سے جھاگ نکل رہا تھا جس سے خدشہ ہے کہ مقتول کو زہر دیکر کر قتل کیا گیا ، لاش کو سرد خانے منتقل کردیا ہے،سائٹ اے تھانے کی حدود میں نجی فیکٹری میں کام کے دوران لفٹ سے گر کر 22سالہ مزدور نوید شدید زخمی ہو گیا جس نے عباسی اسپتال میں دم توڑ دیا،علاوہ ازیں پاپوش نگر قبرستان سے ایک شخص کی لاش ملی پولیس نے عباسی اسپتال منتقل کیا، متوفی کی عمر 30سال کے قریب، ڈاکٹرز نے رپورٹ میں وجہ موت نشے کی زیادتی قرار دی ہے،پولیس نے لاش سرد خانے منتقل کردی، گلشن اقبال کے علاقے ڈسکو بیکری کے قریب سے 30سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش ملی،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔

تازہ ترین